صحت و سائنس
16 اپریل ، 2017

تھر میں جنم لینے والے بچے مختلف امراض کا شکار ہونے لگے

تھر میں جنم لینے والے بچے مختلف امراض کا شکار ہونے لگے

.....محمدحنیف زئی ....
تھر کے صحرا میں جنم لینے والے بچے مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔ محکمہ صحت کےمطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں مختلف بیماریوں سے 2 ہزار 248 بچے سول اسپتال مٹھی لائے گئے جن میں سے جن میں سے 82 بچے انتقال کرگئے۔

بھوک ، بدحالی اور صحت کی سہولیات کا فقدان ،یہ وہ وجوہات ہیں جن کے باعث صحرائے تھر کے کم سن بچوں میں مختلف امراض دن بدن شدت اختیار کرتے جارہے ہیں ۔

تھر میں غذائیت کی کمی ، قبل از وقت پیدائش اور دیگر متعدد امراض کے سبب سال 2014 سے2017 تک سرکاری اسپتالوں میں 1ہزار203بچوں کی اموات ہوئیں مگر حکومت اس تشویشناک صورتحال پر قابو پانے کی بجائے اسے تسلی بخش قرار دیتی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے وقت کےساتھ بچوں کی اموات میں اضافہ لمحہ فکر ہےجس پر فوری توجہ نہ دی گئی توانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

مزید خبریں :