17 اپریل ، 2017
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں 4ایکڑ رقبے پر پھیلی گندم کی فصل جل گئی ، فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں نےایک گھنٹےکی کوشش کےبعد آگ پرقابوپایا ۔
شجاع آباد کےنواحی علاقہ راجا رام میں گندم کی فصل کو آگ لگ گئی، جس سے 4 ایکڑ رقبے پر پھیلی گندم کی فصل مکمل طور پر جل گئی۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق ریسکو اور فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نےایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا ، گندم کی فصل میں آگ جلتی ہوئی سگریٹ پھینکنے سے لگی ۔