صحت و سائنس
17 اپریل ، 2017

ملک کے مختلف شہروں میں3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک کے مختلف شہروں میں3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک کے مختلف شہروں میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملتان میں3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ 47 ہزار 805 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

منڈی بہاءالدین، گوجرہ اوربھکر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

سندھ میں نواب شاہ، جیکب آباد سمیت بیشتر شہروں میں5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :