دلچسپ و عجیب
18 اپریل ، 2017

چین : 13ہزار افراد کا روایتی رقص، عالمی ریکارڈ قائم

چین : 13ہزار افراد کا روایتی رقص، عالمی ریکارڈ قائم

یوں تو آپ نے کئی طرح کی ڈانس پرفارمنس دیکھی ہوں گی تاہم چین میں ہزاروں افراد نے رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

چین کے صوبے یوننان کی کاؤنٹی ینگ ژیانگ میں واٹر فیسٹیول کے موقع پر چینی باشندوں نے عالمی ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور تیرہ ہزار سے زائد افراد نے ایک ساتھ اپنی روایتی رقص کا شاندار مظاہرہ کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

منفرد نوعیت کے اس فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد روایتی لباس زیب تن کئے ایک جگہ پر جمع ہوتی ہے اور ایک دوسرے پر پانی پھینک کر اس ایونٹ کو انجوائے کرتے ہیں ۔

مزید خبریں :