کھیل
18 اپریل ، 2017

دورہ ویسٹ انڈیز، حسن علی پریکٹس میچ کے دوران زخمی

دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہوگئے ،جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے سہیل خان کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور وہ ری ہیبلی ٹیشن مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی سہ روزہ میچ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوئے ۔

دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے حسن علی کو پہلی بار پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں جمیکا میں ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان تھا، تاہم پریکٹس میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئےانجرڈ ہوئے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ حسن علی ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے فزیو شین ہیز ان کاعلاج کررہے ہیں۔حسن علی کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم میں وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عباس شامل ہیں۔

 

مزید خبریں :