دلچسپ و عجیب
18 اپریل ، 2017

چوری شدہ برقی آلات کو ازخود ضائع کیا جاسکےگا

چوری شدہ برقی آلات کو ازخود ضائع کیا جاسکےگا

نہ چوری ہونے کا غم نہ چھینے جانے کا خوف، ماہرین نے مستقبل میں ایسے ’’الیکٹرانک گیجٹس‘‘بنانے کی تیاری کرلی جنہیں چوری ہوجانے پر ازخود ضائع کیا جاسکے گا ۔

میگزین ’’سائنس اینڈ نیچر‘‘ کے مطابق مشہورانگلش فلم سیریز "مشن امپوسیبل" سے اخذکیا گیا یہ خیال اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

ماہرین ایسے الیکٹرانک آلات تیار کررہے ہیں جو چوری ہونےیاچھن جانے کی صورت میں ازخود ضائع ہونے کی صلاحیت کے حامل ہونگے۔

آئیڈیے کے تحت وائرلیس کمانڈ کے ذریعے کم سے کم 10سیکنڈ کے اندر چوری شدہ برقی آلے کو تباہ یا ضائع کیا جاسکے گا۔ اس نئے نظام سے چور کو متاثرہ شخص کا ڈیٹا چوری کرنے یا چوری شدہ آلے کو بیچنے کا موقع ہی نہیں ملے گا ۔

مزید خبریں :