صحت و سائنس
19 اپریل ، 2017

ڈبل اسکرین اور تہہ ہونیوالے موبائل فون کی تیاری

ڈبل اسکرین اور تہہ ہونیوالے موبائل فون کی تیاری

جدید سائنسی دور میں ماہرین جہاں انسانوں کی آسانی کے لئے نت نئی مشینری ایجاد کر رہے ہیں وہیں کچھ ایسی مصنوعات کی جدت پر بھی کام کیا جارہا ہے جس سے انسانی زندگی مزید آسان ہوجائے۔

حال ہی میں موبائل بنانے والی ایک معروف کمپنی نے تہہ ہونے کی صلاحیت رکھنے والے ایک انوکھے فون کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے جسے دیکھ کر شائقین حیران رہ جائیں گے۔

جنوبی کورین نیوز آو ٹ لیٹ ’دی انویسٹر‘ کے مطابق سام سنگ ایک دو اسکرین والے تہہ ہونے والے فون کے پروٹو ٹائپ کو ٹیسٹ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جسے’ گلیکسی ایکس‘ کا نام دیاگیا ہے اور اس میں او ایل ای ڈی اسکرین ڈسپلے پینلز کا ایک جوڑا ہے جو بیچ میں 180 ڈگری تک سے مڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی 2017ء کے تیسرے حصے تک ایک لاکھ یونٹس مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کیلئے کوشاں ہے تاہم اس ڈیوائس کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مزید خبریں :