کاروبار
19 اپریل ، 2017

آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں تیز

آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں تیز

آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں تیز کردی گئیں۔ وفاقی بجٹ حجم میں 4 سے ساڑھے چار فیصد تک اضافہ کی تجویز ہے۔ پی ایس ڈی پی کے لئے835 ارب روپے اور مختلف وزاتوں کی جانب سے 1800 ارب روپے کے منصوبوں کی تجاویز دی گئی ہیں ۔

آئندہ مالی سال دوہزار سترہ ،اٹھارہ کے وفاقی بجٹ کے لئے مشاورتی اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے مالی سال کےوفاقی بجٹ حجم میں چار سے ساڑھے چار فیصد تک اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز میں مہنگائی کی شرح کو مد نظر رکھ کر تجویز دی گئی ہیں ۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کے لیے 835 ارب رکھنے کی تجویز ہے جو رواں مالی سال 800 روپے مختص ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال نو ماہ اور 7 اپریل تک پی ایس ڈی پی کی مد میں ساڑے پانچ سو ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کو مختلف وزارتوں سے 1800 ارب روپے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

مالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ میں دفاع کے لئے 900 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جو رواں مالی سال کے بجٹ ے 40 ارب روپے زائد ہے۔

 

مزید خبریں :