شہر شہر
19 اپریل ، 2017

لاہور: لوڈشیڈنگ کےخلاف ٹائر جلاکر احتجاج، ہوائی فائرنگ

لاہور: لوڈشیڈنگ  کےخلاف ٹائر جلاکر احتجاج، ہوائی فائرنگ

درجہ حرارت بڑھتے اور لوڈشیڈنگ بےقابو ہوتے ہی لاہور اور شیخوپورہ میں شہریوں کا پارہ بھی چڑھ گیا، شیخوپورہ میں مظاہرین ایس ای دفتر کے گیٹ پر لاٹھیاں برساتے رہے،جبکہ لاہورمیں احتجاج کے دوران ہوائی فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔

لاہور میں باؤ والا کےمکینوں کابرکی روڈ پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، ٹائر جلا کرٹریفک بلاک کردی، مظاہرین کاکہناتھاکہ 6 گھنٹے سے بجلی سے محروم ہیں، پانی بھی نہیں آ رہا، احتجاج کےدوران گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے خوف پھیل گیا،جس کےبعد مظاہرین نے لیسکوکےساتھ ساتھ پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔

شیخوپورہ کئی گھنٹےتک اندھیرےمیں ڈوبا رہا توشہری مشتعل ہو کرلاہور روڈ پر جمع ہو گئے۔مظاہرین نےبھڑاس نکالنےکےلئے ایس ای لیسکو کےدفترکے گیٹ پر لاٹھیاں اور مکےبھی برسائے۔

مزید خبریں :