کاروبار
19 اپریل ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاناما فیصلے سے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران100 انڈیکس میں 800 سے زائدپوائنٹس کمی ہوئی لیکن بعد میں انڈیکس بہتری کی طرف گامزن ہوگیا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار کاآغاز 100 انڈیکس نے 600 پوائنٹس کمی سے کیا، جس کی وجہ کل سنایا جانے والا پاناما کیس کا فیصلہ ہے۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 826 پوائنٹس کمی سے 46 ہزار 48 تک گرا لیکن پھر اس موقع پر خریداری کی لہر کے سبب انڈیکس کا منفی نمبر 200 تک باقی رہ گیا۔

23 فروری کو پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد سے آج کے 800 منفی تک 100 انڈیکس 3104 پوائنٹس کم ہوچکا ہے، لیکن اسکے باوجودسرمایہ کاروں کی اکثریت پر امید ہےکہ پاناما فیصلہ آجانے پر مارکیٹ کا رجحان بہتر ہوجائے گا۔

مزید خبریں :