-----

عالم کے اعلان پر بھارتی گلوکار سونو نگم نے خود ہی سر منڈوالیا

Alim Ky Ailan Par Baharti Gulukar Sonu Nagam Ney Khod Hi Sar Mundwa Lia

بھارتی عالم نے اذان سے متعلق بیان پر سونو نگم کوگنجا کرنے پر انعام کااعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ اذان سے متعلق بیان پر بھارتی گلوکار سونو نگم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس میں سونو نگم کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، انٹرنیٹ پر معاشرتی موضوع پر بات کی،مذہب پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی خاص مذہب کو نشانہ نہیں بنایا،اذان سے متعلق بیان پر ایک بھارتی عالم نے سونو نگم کا سر گنجا کرنے والے کیلئے انعام کا بھی اعلان کر رکھا تھا،جس پر سونو نگم نے خود ہی اپنا سر منڈوالیا، اورکہا کہ وہ اپنا سرخودصاف کریں گے اور انعام بھی وصول کریں گے۔