-----

بھارت: بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر ملازمت سے برطرف

Baharat Bsf Ahelkar Teejbahadur Mulazmat Sey Mutasir

بھارتی فوج میں ناقص خوراک اور کھانے پینے کی ابتر صورتحال کا بھانڈا پھوڑنے والے بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، تیج بہادر فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرے گا۔

بھارتی بارڈر فورس کے اہلکار تیج بہادر نے بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت پر یقین ہے، امید ہے مجھے انصاف ملے گا، جب آپ سچ بولتے ہیں تو یہ ہی ہوتا ہے، ایسا کئی سالوں سے ہو رہا ہے، سارے فوجی افسران کرپٹ نہیں کچھ بہت ایماندار بھی ہیں۔

لیکن پچاس فیصد فوجی افسران کھانے کی بدترین صورتحال کے ذمہ دار ہیں، تیج بہادر نے بی ایس ایف اہل کاروں کو دی جانے والی ناقص خوراک کی وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔جس کے بعد سے وہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔