دنیا
19 اپریل ، 2017

یونان میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، چار فوجی ہلاک

یونان میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، چار فوجی ہلاک

یونان میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس پر سوار چار فوجی ہلاک ہوگئے۔

یونانی حکام کے مطابق Huey UH-1H ہیوی پرانا ہیلی کاپٹر دوران پرواز دار الحکومت ایتھنز سے 450کلومیٹر کے فاصلے پر وسطی شہر لاریسا کے قریب ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر گرکر تباہ ہوگیا۔

سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر گرنے سے قبل بجلی کے تاروں سے الجھ گیا تھا، حادثے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکےایک فوجی خاتون شدید زخمی ہوگئ۔

یونانی فوج نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یاد رہے حادثے کا شکار امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر ویٹینام جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں :