Can't connect right now! retry
Advertisement

شہر شہر
19 اپریل ، 2017

پاناما فیصلہ کچھ بھی آئے، احتجاج جاری رہے گا، مصطفیٰ کمال

پاناما فیصلہ کچھ بھی آئے، احتجاج جاری رہے گا، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ کچھ بھی آئے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

کراچی پریس کلب کے باہر کارکنوں سے خطاب میں ان کا مزید کہنا ہے پاناما کیس کے فیصلے سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد مستحکم ہوگا۔

پاک سرزمین پارٹی کا پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے کی، اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پوری قوم پاناما کیس کی فیصلے کی منتظر ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاناما کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا، جس سے قانون کی بالادستی ہوگی۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے سے عدلیہ پر عوام کا اعتماد مستحکم ہوگا، اجلاس میں شہر کے مسائل کی جدوجہد پر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Advertisement