دنیا
19 اپریل ، 2017

مصر : سینائی کے متعدد علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ

مصر : سینائی کے متعدد علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ

مصر کے شورش زدہ صوبہ سینائی کے متعدد علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق کرفیو کا نفاذ مصری وزیر اعظم شریف اسماعیل کے حکم پر لگایا جارہا ہے جس کا اطلاق بدھ کی شام سے غیر معینہ مدت تک ہوگا، سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کرفیو غزہ کی پٹی سے ملنے والے علاقوں سمیت متعدد سرحدی اور اندرونی علاقوں میں نافذ ہوگا۔

جس کے لئے جزیرہ نما سینائی کے علاقوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، زیادہ شورش زدہ علاقوں میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہے گا، جبکہ العریش اور انٹرنیشنل ہائے وے میں آدھی رات 1 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو ہوگا، کرفیو کا مقصد شدت پسندوں کی نقل وحرکت کو روکنا ہے۔

مزید خبریں :