Can't connect right now! retry
Advertisement

شہر شہر
20 اپریل ، 2017

کراچی: پولیس آپریشن میں مشکوک افراد کی بائیو میٹرک سے تصدیق

کراچی:  پولیس آپریشن میں مشکوک افراد کی بائیو میٹرک سے تصدیق

کراچی کے علاقے ایف بی انڈسٹریل میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور مشکوک افراد کے کوائف چیک کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایف بی اندسٹریل ایریا میں سہراب گوٹھ کے قریب پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران ہوٹلوں، سرائے اور مہان خانوں کی تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے شناختی کوائف چیک کئے گئے، جن کی تصدیق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کی گئی۔ آپریشن کے دوران کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

Advertisement