کاروبار
20 اپریل ، 2017

انٹرنیشنل ایگزیبیشن آف پلاسٹک مشینری21اپریل سے شروع ہوگی

انٹرنیشنل ایگزیبیشن آف پلاسٹک مشینری21اپریل سے شروع ہوگی

تین روزہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن آف پلاسٹک مشینری، ایکوپمنٹ، را میٹریل اینڈ ٹیکنالوجی 21 اپریل سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گی۔

نمائش میں 80 مقامی اور غیر ملکی معروف برانڈز اور کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی پی ایم اے احتشام الدین، سینئر وائس چیئرمین خالد مسعود اور وائس چیئرمین شعیب منشی نے ایک بیان میں بتایا کہ پاک پلاس پلاسٹک اور پیکجنگ پر واحد اور خصوصی نمائش ہے جو عالمی معیار کے مطابق منعقد ہوتی ہے۔ اس میں مشینری اور را میٹریل کے لیے الگ الگ ہالز ہیں۔

مزید خبریں :