صحت و سائنس
20 اپریل ، 2017

واٹس ایپ مزید نئے فیچرز متعارف کروائیگا

واٹس ایپ مزید نئے فیچرز متعارف کروائیگا

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے جلد2 نئے دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کے ذریعے صارفین کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے، جبکہ پہلی بار لائیو لوکیشن کا فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے ونڈوز فون صارفین کیلئے 2 نئے اور دلچسپ فیچر متعارف کرا رہا ہے، جن کیلئے کوئی مقررہ وقت تو نہیں دیا گیا البتہ صارفین نئے فیچر کے ذریعے آسانی سے کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کر سکیں گے۔

اگر وہ نئے نمبر کو موبائل میں موجود تمام لوگوں سے شیئر نہ کرنا چاہیں، تو اس کیلئے نئے فیچر میں 3 آپشن رکھے گئے ہیں ،جن کے تحت وہ اپنا نیا نمبر لوگوں سے پوشیدہ رکھ کر پرانے نمبر سے ہی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے واٹس ایپ میں شامل ہوتے ہی صارفین کے بہت سے مسائل حل ہو جائینگے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور گوگل کی جانب سے متعارف کرایا گیا لائیو لوکیشن کا فیچر اب واٹس ایپ میں بھی شامل کیا جائیگا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے آن لائن منی ٹرانسفر کا فیچر متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :