شہر شہر
20 اپریل ، 2017

سکھر میں بچی کا 45 سالہ شخص کیساتھ نکاح، 5 افراد گرفتار

سکھر میں بچی کا 45 سالہ شخص کیساتھ نکاح، 5 افراد گرفتار

سکھر کے علاقے سلطان پور میں 9سال کی بچی کا 45سال کے شخص سے نکاح کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے والد، دولہا اور نکاح خواں سمیت 5افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق پنوقاقل تھانہ کینٹ کی پولیس کو اطلاع ملی کے سلطان پور کے علاقے میں 9 سال کی کمسن بچی کا نکاح 45برس کے شخص عبد الباسط سے کرایا گیا ہے ۔

اس پرفوری کارروائی کی گئی، پولیس نے بچی کو بازیاب کراکے دولہا، بچی کے والد اور نکاح خواں سمیت موقع پر موجود 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ3 ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بچی اور ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :