-----

الاسکا: انٹرنیشنل موٹر بائیک فیسٹیول کا انعقاد

Alaska Mae International Bikes Festival Ka Inekaad

الاسکا میں انٹرنیشنل موٹر بائیک فیسٹیول2017 کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں جدید ہیوی بائیکس اور بائیسکلز دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

الاسکا کے ٹاؤن Anchorage کے مرکز میں واقع ایگزی بیشن ہال میں جاری اس دلچسپ فیسٹیول میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگر دو پہئیوں والی سواریاں فیسٹیول کا حصہ بنائی گئی ہیں ۔

ان کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس، گلوز، گلاسسزاور کِی چینزبھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

الاسکا کے اس سے بڑے موٹر بائیک فیسٹیول میں دنیا بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس فیسٹیول کا حصہ بنائیں۔

ان میں یاماہا، سوزوکی، بی ایم ڈبلیو، ویسپا، ہونڈا، کے ٹی ایم، اسکوماڈی سمیت کئی کمپنیاں شامل ہیں۔ جنہیں بائیکس کے شوقین افراد نے اپنی پسند اور شوق کے مطابق انوکھی شکل اور ڈیزائن میں تیار کیا ہے۔