انٹرٹینمنٹ
20 اپریل ، 2017

کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب

کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب

کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں فلم، فیشن، ٹی وی کے بڑے ستاروں کی محفل سجی توعاطف اسلم نے اپنی شاندار پر فارمنس مرحوم جنید جمشیدکے نام کر دی ۔

پاکستانی ٹیلنٹ کی بہترین کارکردگی کے نام ایوارڈ کا یہ پلیٹ فارم اپنی نوعیت کا سب سے اہم اور پرانا ہے۔ 2002 سے جاری لکس اسٹائل ایوارڈز کے اس سولہویں سال میں ہدایت کار، میزبان اور کئی حوالوں سے کچھ ہٹ کر اور نیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

گزرے سال کی بہترین پر فارمنس پر مبنی اس بارتقریباً 30 کیٹگریز شامل ہیں۔ موسیقی کے بڑے ونرز میں قرۃ العین بلوچ، حمزہ اکرم قوال اورعزیر جسوال کے نام شامل ہیں۔

حسنین لہری صدف کنول کو بہترین ماڈلز، صائمہ رشید کو بہترین میک اپ آرٹسٹ کے ایوارڈ ملنے کے علاوہ فیشن کا سب سے اہم ایوارڈ لائف ٹائم ایچیومنٹ کے طور پر اسٹائل کی دنیا کے گرو اور لیجنڈ آرٹسٹ طارق امین کو نوازا گیا۔

فلم ’ہو من جہاں‘ کے لئے اداکارہ ماہرہ کے نام بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سمیت فلم کے شعبے کے تینوں بڑے ایوارڈ فلم’ ایکٹر ان لا‘ کو دیئے گئے۔

جیوکہانی پر نشر کئے جانے والی مشہور زمانہ ترکش پروڈکشن ’میراسلطان‘ بھی اس شام کی اہم ونر ثابت ہوئی۔

16ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کا اختتام عاطف اسلم کی جنید جمشید کے نام ٹربیوٹ پرفارمنس پر کیا گیا۔

فیشن ، فلم، موسیقی اور ٹیلی ویژن کے لئے بہترین کارکردگی کے اعتراف میں سجی یہ رنگا رنگ تقریب آئندہ ماہ جیو پر نشر کی جائے گی۔

مزید خبریں :