-----

جمیکا، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن

Jamaica Pakistan Cricket Team Ka Training Session

جمیکا میں پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 3 گھنٹے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیم نے فیلڈنگ پریکٹس پر زیادہ توجہ دی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی مکمل فٹ نہ ہو سکے جس کے باعث ان کا پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہ ہونے کا امکان ہے۔