پاکستان
20 اپریل ، 2017

حکمرانوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا ، نعیم الحق

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو غرور اور تکبر سے نکل کر اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔ ان کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے ۔حکومتی کارکردگی صرف فیتے کاٹنے تک رہی ، عدلیہ کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول ہوگا ۔

نعیم الحق نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی جائیدادیں بنائی گئیں، حکومتی اقدامات صرف اشتہارات تک محدود رہے ، تیس ارب کے اشتہاروں میں صرف دو بھائیوں کی تصویریں لگی ہوئی ہیں ،عوام کو اندازہ ہوچکا ہے کہ حکمران طبقے کو صرف اپنے مفادات کا خیال ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک میں کوئی بہتری نہیں آئی ، ملک میں بجلی لوڈشیڈنگ کی صورت حال قوم کے لیے تشویشناک ہے۔آج پتا چل جائے گا کہ موجودہ حکومت کا کیا رویہ ہے ، کرپشن کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید خبریں :