پاکستان
20 اپریل ، 2017

پاناما کے ممکنہ فیصلے پر سیاسی رہنمائوں کے بیانات

پاناما کے ممکنہ فیصلے پر سیاسی رہنمائوں کے بیانات

شہریار آفریدی
تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پاناما کیس نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اشرافیہ کے احتساب کی بنیاد ڈالی۔تحریک انصاف عدالت کے ہر فیصلے کو من و عن قبول کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن مافیا کی پیدا کردہ اضطرابی صورتحال سے نکالنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔

نہال ہاشمی
مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے دلائل دے چکی، اب اطمینان سے ہے، ن لیگ کی سیاست کا دارومدار پاناما پر نہیں، اپنے منشور اور اہداف پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل ہونے والی میٹنگز میں معمول کے مطابق کام چلتے رہے، ایجنڈے پر پاناما نہیں تھا۔

جہانگیر ترین
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ وہ پاناما کے فیصلے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

سعد رفیق
ن لیگ کے سعد رفیق کہتے ہیں کہ نواز شریف کا نام پاناما میں نہیں، نا ہی ان کے خلاف کوئی چیز ثابت کی گئی، وہ نا اہل کیسے ہوجائیں گے؟ پارٹی کا صاف موقف ہے،فیصلہ جو بھی آئے انتخابات 2018 میں ہی ہونے چاہئیں، ملک میں قبل ازوقت انتخابات کی ضرورت نہیں۔

منظور وسان
پیپلز پارٹی کے منظور وسان کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کی نااہلی تک بات نہیں جائے گی مگر ن لیگ کو دھچکا لگے گا اور عمران خان کے ہاتھ بھی کچھ نہیں آئے گا ۔

رانا مشہود
وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں کہ ملک سے منفی سیاست کے خاتمے کا وقت آگیا ،میاں نوازشریف نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں، پاکستانی عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، پاناما فیصلےکےبعدتنقیدی سیاست کرنیوالے اپنی موت آپ مر جائیں گے، چور دروازےسےاقتدارمیں آنے کا سوچنے والوں کا خواب پورانہیں ہوگا۔

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی زبان پھسل گئی، کہا کہ ن اور قانون میں سے ایک کا جنازہ نکلے گا،جوش خطابت میں یہ بھی کہہ گئے کہ ن جیتے گا۔

مزید خبریں :