-----

جرمنی :خلا کا سفر کرنے کیلئے دو خواتین شارٹ لسٹ

Germany Khala Ka Safar Karnay Kay Liyay 2 Khawateen Short List

جرمنی میں خلا کا سفر کرنے کیلئے دو خواتین کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جس میں سے کوئی ایک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والی پہلی جرمن خاتون کا اعزاز پائے گی ۔

جرمن خواتین کی 400 سے زائد موصول ہونے والی درخواستوں میں دو کو منتخب کیا گیا ہے ،جس میں سے ایک جرمن فائٹر پائلٹ اور ایک میٹرو لوجسٹ ہیں۔

خلا میں جانے کیلئے دونوں کی تربیت شروع کی جائے گی، جس کے بعد ان دو میں سے کوئی ایک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والی پہلی جرمن خاتون کا اعزاز پائے گی۔