کاروبار
20 اپریل ، 2017

پاکستان اسٹاک: پاناما فیصلےکے بعد لسٹیڈ شیئرز کی مالیت میں اضافہ

پاکستان اسٹاک: پاناما فیصلےکے بعد لسٹیڈ شیئرز کی مالیت میں اضافہ

پاناما فیصلہ منظر عام پر آنے کےبعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹیڈ شیئرز کی مالیت 200ارب روپے بڑھ گئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1900پوائنٹس اضافہ ہوا، لیکن اختتام 1140پوائنٹس اضافے سے ہوا، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے بھرپور دن گزرا، مارکیٹ کھلی تو رجحان منفی تھا، کیونکہ پاناما فیصلے کا انتظار تھا۔

کاروبار کے پہلے گھنٹے میں 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس گرا، لیکن وقت جیسے جیسے گزرتا رہا، انڈیکس واپسی کی راہ بھرتا رہا، فیصلہ سنائے جانے سے پہلے قریب 400 پوائنٹس بڑھ بھی گیا، اس دوران فیصلے پر تبصرے بھی ہوتے رہے۔

قریب دو بجے سرمایہ کاروں کی نظرین ٹی وی اسکرین پر جم گئیں، وزیراعظم نااہل نہیں ہوئے، جس کے بعد کاروبار کے دوران انڈیکس نے 1900 پوائنٹس اضافےسے 49500 کی سطح کو عبور کیا۔

کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ 9سو پوائنٹس نیچے آگئی اورکاروبار کا اختتام 1140 پوائنٹس اضافے سے 48743 پر ہوا، کاروبار کے دوران 40 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب 73 کروڑ روپے میں طے پائے۔

مزید خبریں :