کھیل
20 اپریل ، 2017

آئی پی ایل: ممبئی نے پنجاب کو 8وکٹ سے ہرا دیا

آئی پی ایل: ممبئی نے پنجاب کو 8وکٹ سے ہرا دیا

انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈیز نے کنگز الیون پنجاب کو 8وکٹ سے شکست دے دی،میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

اندور میں کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹ پر 198 رنز بنائے۔

ہاشم آملہ نے 6چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شسکت اننگز کھلی،میکسول نے 40 رنز اسکور کئے، جواب میں ممبئی انڈینز نے جارحانہ آغاز کیا۔

جوز بٹلر اور پاتھیو پٹیل نے صرف 35 گیندوں پر 81 رنز کی شراکت بنائی، بٹلر 77 اور پٹیل 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد نیش رانا نے 54 رنز بناکر ممبئی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ممبئی انڈیز نے ہدف 16 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

مزید خبریں :