شہر شہر
21 اپریل ، 2017

پشاور اور گوجرانولہ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پشاور اور گوجرانولہ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پشاور اور گوجرانوالہ میں فائرنگ کے2 واقعات میں4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تھانا فقیر آباد کی حدود میں پتنگ چوک کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔ پشاور پولیس کے مطابق زخمیوں کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر گوجرانوالہ میں سانسرا گوریا کےعلاقے میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے ملزم نے سوتیلے باپ اور بھابی کو قتل کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

مزید خبریں :