دلچسپ و عجیب
21 اپریل ، 2017

یورپ کے بلند ترین چمنی ٹاور پر مہم جوئی

یورپ کے بلند ترین چمنی ٹاور پر مہم جوئی

جوانی کے دور میں انسان بڑ ے بڑ ے خطروں سے نہیں گھبر اتا، ایسے ہی نڈر مہم جو بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے سینکڑوں میٹر اونچی چمنی پر جا پہنچے۔

سلوانیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان مہم جُو360میٹر اونچا یورپ کا بلند ترین چمنی ٹاور سَر کرنے کی کوشش کرنے لگے اور کسی سیفٹی کے بغیر مسلسل بلندی کی جانب سفر کرتے ہوئے اپنے ایڈونچر کے شوق کی تسکین کرتے نظر آئے۔

یورپ کی بلند ترین چمنی کی جانب جاتے ہوئے پیچیدہ راستے سَر کرنے کے بعد جب منچلے چمنی پر پہنچے تو لوہے کی نہایت پتلی راہداری سے گزر کر قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوتے رہے اور ساتھ ساتھ ویڈیو بھی ریکارڈ کرتے رہے۔

اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر خطرناک شوق کی تکمیل میں مصروف یہ سَر پھرے مہم جُو کسی رَسی سے بھی منسلک نہیں تھے جن کی معمولی سی لاپروائی یقیناًجان لیوا ثابت ہوسکتی تھی۔

مزید خبریں :