کھیل
21 اپریل ، 2017

میسی کی بارسلونا چیمپئنز لیگ سے باہر

میسی کی بارسلونا چیمپئنز لیگ سے باہر

سپر اسٹار لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا دنیا کے مقبول ترین فٹبال ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ سے باہر ہوگئی۔ اسپینشل کلب کے پرستار جس کرشمے کی توقع کررہے تھے وہ نہ ہوسکا۔

ہوم گرائونڈ پر بارسلونا اور یووینٹس کا سیکنڈ لیگ کوارٹر فائنل کسی گول کے بغیر ڈرا ہوگیا لیکن پہلے مرحلے میں تین گول سے فتح کی بدولت اطالوی کلب 0-3 کے ایگری گیٹ اسکور سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

یووینٹس کی ڈیفنس لائن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میسی، نیمااور سوریز جیسے فارورڈز کو گول کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔اس نتیجے کو یوویٹنس کا بارسلونا کے خلاف بدلہ قرار دیا جارہا ہے۔2015 کے چیمپئنز لیگ فائنل میں اطالوی سائیڈ کو بارسلونا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ پری کوارٹر فائنل میں بارسلونا نے پیرس سینٹ جرمین کے خلاف حیران کن کم بیک کرتے ہوئے لاسٹ فور مرحلے میں رسائی پائی تھی۔

پیرس کے خلاف بارسلونا پہلے مرحلے میں چار گول کے خسارے میں تھی لیکن ہوم گرائونڈ پر اس نے اپ سیٹ کرتے ہوئے 1-6سے کامیابی حاصل کرکے ایگری گیٹ ٹوٹل پر کامیابی سمیٹی تھی۔

دوسری جانب مناکو نے بورسیا ڈورٹمنڈ کو شکست فاش سے دوچار کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سیکنڈ لیگ میچ موناکو نے 3-1 گولز سے اپنے نام کیا۔

خیال رہے کہ ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

مزید خبریں :