انٹرٹینمنٹ
21 اپریل ، 2017

اپنے عہد کی عظیم گلوکارہ ’اقبال بانو‘

اپنے عہد کی عظیم گلوکارہ ’اقبال بانو‘

اپنے عہد کی عظیم گلوکارہ ’اقبال بانو‘ شخصیت کی طرح گائیکی میں بھی پختگی، کانوںمیں رس گھولتی مٹھاس ہی ان کی گائیکی کی جان، اس منفرد غزل سنگر کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔

موسیقی کے اسرار و رموز جو کسی غزل سنگر کی پہچان ہوں اقبال بانوکی گائیکی کا خاصا تھے۔

وہ 1935 میں دہلی میں پیدا ہوئیں، آل انڈیا ریڈیو سے کیریئر کا آغاز کیا، طبعی رجحان ہلکی پھلکی موسیقی کی بجائے نیم کلاسیکی گلوکاری کی طرف تھا، ٹھمری اور دادرے کے ساتھ غزل کو بھی اپنے مخصوص نیم کلاسیکی انداز میں گایا، کئی فلموں کے گیت بھی بے حد مقبول ہوئے۔

لفظوں کونہ صرف ان کی بھرپور معنویت کے ساتھ ادا کرتیں بلکہ ان کے اندر رچی موسیقیت سے بھی بخوبی واقف تھیں۔ فارسی زبان میں گائی غزلیں افغانستان اور ایران میں ان کی مقبولیت کا باعث بنیں، ناصر کاظمی اور فیض احمد فیض کے کلام بھی خوب گائے۔

انہیں 1974 میں ان کی گائیکی پر پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا اور وقت نے ان کی تابندگی کو کبھی ماند نہیں پڑنے دیا۔

مزید خبریں :