شہر شہر
21 اپریل ، 2017

لاہوراورگردونواح میں تیزہوائیں، گرمی کا زور کم

لاہوراورگردونواح میں تیزہوائیں، گرمی کا زور کم

لاہور اورگردنواح میں رات گئے تیزہوائیں چلیں جن سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور میں آئندہ 2 روزتک مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے اور شہرمیں تیزہواؤں کےساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزید خبریں :