Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
21 اپریل ، 2017

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک پیش

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک پیش

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نثار کھوڑو نےوزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک پیش کردی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار میں تلخ کلامی بھی ہوئی، خواجہ اظہار نے ڈپٹی اسپیکر سے کہا کہ یہ آپکا گھر اور ڈرائنگ روم نہیں ہے،آپ تمیز سے بات کریں، آپ خاموش ہوجائیں۔

خاموش رہنے کے لفظ پر نثار کھوڑو جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ اور عہدے کا خیال رکھیں، اس دوران ایوان میں نو نو کے نعرے اور شور شرابا شروع ہوگیا۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ اپوزیشن میرے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لے آئے۔

Advertisement