Can't connect right now! retry
Advertisement

انٹرٹینمنٹ
21 اپریل ، 2017

چاہتی ہوں میرا کیس بھی پاناما میں جائے: اداکارہ میرا

سولہویں لکس اسٹائل ایوارڈزکی تقریب میں شریک اداکارہ میرا سے ’جیو نیوز‘ کی جانب سے پوچھا گیا کہ پاناما کے فیصلے کے بارے میں آپ کیا کہیں گی تو انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا کیس بھی پاناما میں جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا اسپتال نہیں بن پا رہا، میرے فنڈز کہاں گئے؟ میرے کیس کا بھی فیصلہ کروایا جائے۔

اس کے بعد میرا نے سوال کیا کہ پاناما کیا ہے؟پھر انہوں نے گا کر اپنا سوال دہرایا کہ یہ پاناما، پاناماکیا ہے یہ پاناما، پاناما؟

Advertisement