انٹرٹینمنٹ
21 اپریل ، 2017

بالی ووڈ فلم ’رابطہ‘ 'کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

بالی ووڈ فلم ’رابطہ‘ 'کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

شاہ رخ خان اور کاجول کی رومانٹک بالی ووڈ فلم 'دل والےسے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ کریتی سینن اداکار سوشانت سنگھ کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے آرہی ہیں۔

دنیش وجان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’رابطہ‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

’’اک واری آ‘‘کے بول پر مبنی یہ گانا اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

اس فلم میں کریتی سینن اور سوشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں ورون شرما، نیدھی سوبائیش، جم سربھ اور کرن سنگھ چھابرا بھی شامل ہیں اور معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون خاص کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال9جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :