پاکستان
21 اپریل ، 2017

چیئرمین نیب غیر جانبدار نہیں ہیں، فواد چوہدری

چیئرمین نیب غیر جانبدار نہیں ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب غیر جانبدار نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ ’ہرفارچیون کے پیچھے جرم چھپا ہوتا ہے‘سے ہوا ہے،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثوں کے پیچھے بھی جرم چھپے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا، کہا گیا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد نااہلی کا فیصلہ کیا جائے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیا بینچ نااہلی کا فیصلہ کرے گا یا یہی بینچ فیصلہ کر ےگا، یہ وضاحت ضروری ہے۔

مزید خبریں :