کھیل
21 اپریل ، 2017

بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹی شرٹ دینے پر آفریدی کا اظہار تشکر

بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹی شرٹ دینے پر آفریدی کا اظہار تشکر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی سمیت بھارتی ٹیم کی جانب سے دستخط شدہ ٹی شرٹ تحفے میں دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ ٹی شرٹ پچھلے سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر بھارتی ٹیم کی جانب سے شاہد آفریدی کو دی گئی تھی۔

پچھلے برس شاہد آفرید ی نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو اپنا آخری انٹرنیشنل ایونٹ قرار دیا تھا۔

پاکستانی ٹیم جب بھارت میں یہ ایونٹ کھیل رہی تھی تو ویرات کوہلی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹی شرٹ شاہد آفریدی کو تحفے میں دی تھی جس پر تمام بھارتی کھلاڑیوں کے دستخط تھے۔

اب تقریباً ایک سال بعد شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے ویرات کوہلی اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آفریدی کے اس پیغام کے بعد ویرات کوہلی نے بھی سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ ہمارے لیے یادگار رہے گا، خدا آپ کو ہر زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب کرے۔

مزید خبریں :