-----

مطالبات پورے ہونے تک دھرنا رہے گا: مصطفیٰ کمال

Mutalbat Poray Honay Tak Dharna Rahay Ga Mustafa Kamal

کراچی پریس کلب پر پاک سرزمین پارٹی کا 16 دن سے دھرنا جاری ہے،سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے دھرنا جاری رہے گا۔

مصطفیٰ کمال یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمارے مطالبات عوامی مسائل کے متعلق ہیں جب تک وہ حل نہیں ہوں گے، دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر گھر جا کر شہریوں سے رابطہ کریں گے اور جلد بڑے احتجاج کا اعلان کریں گے۔