انٹرٹینمنٹ
21 اپریل ، 2017

دپیکا پڈوکون کا لفٹ میں ویٹر کے ساتھ ڈانس

دپیکا پڈوکون کا لفٹ میں ویٹر کے ساتھ ڈانس

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کسی لفٹ میں ایک ویٹر کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔

مگر ایسا اصل میں نہیں بلکہ دپیکا پڈوکون نے ایک اشتہار کے لیے یہ سب کیا۔یہ اشتہار مشروبات کے ایک نامور برانڈ کا ہے، جس کی دپیکا پڈوکون سفیر بھی ہیں۔اشتہار میں دکھایا گیا کہ دپیکا پڈوکون بہت تیزی میں ایک جگہ پہنچ رہی ہیں، جہاں وہ ایک لفٹ میں داخل ہوتی ہیں، لفٹ میں ان کے ساتھ ایک ویٹر بھی موجود ہے۔

اس ہی دوران لفٹ اچانک خراب ہوجاتی، جس کے بعد دپیکا پڈوکون کو گرمی لگنا شروع ہوتی ہے، اس موقع پر ویٹر انہیں مشروب کی بوتل دیتے ہیں اور ان دونوں میں دوستی ہوجاتی ہے۔

اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر اب تک 3 ملین کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں، جسے بیحد پسند کیا جارہا ہے۔اگر فلموں کے حوالے سے بات کی جائے تو دپیکا ہڈوکون اس وقت اپنی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :