کھیل
22 اپریل ، 2017

جمیکا: ویسٹ انڈیز7 وکٹ پر244 رنز، کھیل وقت سے پہلے ختم

جمیکا: ویسٹ انڈیز7 وکٹ پر244 رنز، کھیل وقت سے پہلے ختم

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جمیکا میں جاری ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے خراب روشنی کی وجہ سے میچ میں پہلے روز کا کھیل جلدی ختم کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک7 وکٹوں کے نقصان پر244 رن بنا لیے تھے۔

کالی آندھی ٹیم کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر30 اور دویندرا بشو23 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ پاکستان کو گزشتہ چند اوورز کے دوران2 کامیابیاں روسٹن چیز اور شین ڈاؤرچ کی شکل میں ملی تھیں۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو یاسر شاہ نے آئوٹ کیا۔ روسٹن چیز63 جبکہ شین ڈائورچ نے 56 رنز بنائے اور ساتھ ہی 119رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کی ساکھ بھی بچائی۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے5 کھلاڑی بھی کوئی خاص رنز نہ بنا سکے تھے۔ پاکستان کے بولرز کی جانب سے عامر نے3 وکٹیں، یاسر نے 2 جبکہ وہاب اور ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :