شہر شہر
22 اپریل ، 2017

لاہور میں تیز آندھی، حادثات میں شخص جاں بحق اور 10زخمی

لاہور میں تیز آندھی، حادثات میں شخص جاں بحق اور 10زخمی

لاہور میں تیز آندھی کے دوران درخت گر نے سے ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ آندھی کے بعد شہر کے کئی حصوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق تیز آندھی کے دوران شاہدرہ میں دوائی لینے جانے والا 32 سالہ شخص درخت گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔

شاہدرہ ٹاؤن کے ہی علاقے میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 7 زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا، جبکہ ایک زخمی عمیر کو تشویشناک حالت کے پیشِ نظر جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر کینال روڈ پربھی متعدد درخت گر گئے۔ شادمان میں درخت ٹرانسفارمر پر گرنےسےآگ بھڑک اُٹھی، جس سےعلاقے کی بجلی بندہ وگئی۔

آندھی کے بعدایئرپورٹ اور ہربنس پورہ سمیت شہر کےکئی حصوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی، جس سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :