انٹرٹینمنٹ
22 اپریل ، 2017

فلم ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2‘ کا لاس اینجلس میں پریمیئر

فلم ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2‘ کا لاس اینجلس میں پریمیئر

مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’گارڈیئنز آف دی گلیکسی وولیئم2‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا، جس میں معروف ایکشن ہیرو سیلویسٹر اسٹیلون سمیت کئی فنکاروں نے جلوۂ گر ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

پریمئر میں شرکت کیلئے آنیوالے ستاروں سمیت جب فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر پہنچی تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے اور آٹو گراف لیتے دکھائی دئیے۔

برطانوی ناول نگارDan Abnett کی کتاب سے ماخوذ ہدایتکار جیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرِس پریٹ، سیلوسٹرا سٹیلون، کرٹ رسل، زوئی سیلڈانا، کیرن گیلن، کرس سیلیوَن، الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گُن اور مائیکل روکر شامل ہیں۔

فلم کے مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ مارول اسٹوڈیوز کی تیارکردہ ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اور موشن پکچرز کے تحت 5مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :