شہر شہر
22 اپریل ، 2017

فیصل آباد: ٹریفک وارڈنز کا نوجوان پر سرعام تشدد

فیصل آباد:  ٹریفک وارڈنز کا نوجوان پر سرعام تشدد

فیصل آباد میں گلبرگ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر ٹریفک وارڈنز کار سوار نوجوان پر بل پڑے ۔وارڈنز نے نوجوان کو گاڑی سے نکال پر سرعام تشدد کیا۔ شہریوں کے جمع ہوجانے پر تھانہ گلبر گ میں لے جا کر مارتے رہے۔

فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ کے باہر ٹریفک وارڈنز نےا یک کار کو روکا تو کار سوار سے تلخ کلامی ہو گئی، جس پر مشتعل ٹریفک وارڈنز نے نوجوان کو گاڑی سے نکال کر سڑک پر ہی تشدد کرنا شروع کر دیا۔

نوجوان کی چیخ و پکار پر شہریوں کے جمع ہونے پر ٹریفک وارڈنز نوجوان کو مارتے ہوئے تھانہ گلبرگ کے اندر لے گئے، جبکہ تھانے کے داخلی گیٹ پر نوجوان کو زبردستی تھانے کے اندر لے جانے کے لیے بالوں سے پکڑ کر تشدد کیا گیا۔

اس دوران تشدد کی فوٹیج بنانے والے شہریوں کو بھی ٹریفک وارڈنز نے مارنے کی کوشش کی تھی۔

مزید خبریں :