صحت و سائنس
22 اپریل ، 2017

غذائوں کے درست استعمال سے ذہنی دبائو کم ہوسکتا ہے

غذائوں کے درست استعمال سے ذہنی دبائو کم ہوسکتا ہے

گورنمنٹ رانا لیاقت علی خان کالج آف ہوم اکنامکس میں غذا اور غذائیت سوسائٹی کے زیراہتمام ذہنی دبائو وپریشانی میں غذا اور یوگا کا کردار کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ میں یوگا انسٹرکٹر رخسانہ خالد نے خصوصی یوگا کی مشقوں سے ورکشاپ کو آگاہ کیا اس ورکشاپ میں ڈاکٹر صائمہ رشید نے ذہنی ذبائو، اس کے سدباب، اقسام ، اسباب اور اپنے مختلف مریضوں کی کیفیات پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر صائمہ رشید جو کہ مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے ان غذائوں اور طر یقہ کار کی وضاحت کی، جن کے استعمال سے ہم ذہنی دبائو کو کم اور قابو کر کے ایک نارمل زندگی گزار سکتے ہیں اور معمولات زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :