دلچسپ و عجیب
22 اپریل ، 2017

لاس اینجلس میں آئس کریم میوزیم عوام کے لئے کھول دیا گیا

لاس اینجلس میں آئس کریم میوزیم عوام کے لئے کھول دیا گیا

چاکلیٹس سے بنے کمرے اورآئس کریم اسکوپ اسپون میں جھولے، لاس اینجلیس میں انوکھا عجائب گھر کھل گیاجہاںآئس کریم کے دیوانوں کا تانتا بندھ گیا۔

آئس کریم کھانے کے شوقین افرا د خوش ہوجائیں کیونکہ اب آئس کریم کو بے حد پسند کرنے والے افراد کے لئے 'آئس کریم میوزیم کھول دیا گیا ہے۔

یہ میوزیم امریکی شہر لاس اینجلس میں قائم کیا گیا ہے جہاں بچے اور بڑے ہر عمر کے افرادیہاں آکر آئس کریم اور کینڈی سے بنی دلچسپ چیزوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اس دلچسپ اور مزیدار آئس کریم میوزیم میں لوگوں کی تفریح کے لیے آئس کریم،کینڈیز اور کھانے والے غبارے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ یہاں آنے والے لوگ بھر پو رانداز میں لطف اندوز ہوسکیں۔

یہاں چاکلیٹس سے بنے کمرے ،آئس کریم گیمز،لائٹس ،جھولے اوراسکوپ اسپون رائیڈ سمیت کئی ایسی دلچسپ چیزیں بنائی گئی ہیں جس سے بچوں سمیت بڑے بھی خوب دل کھول کر لطف اندوز ہوتے اور تفریح کرتے نظر آتے ہیں۔

واضح رہے یہ آئس کریم میوزیم رواں سال مئی کی29تاریخ تک عوام کے لئے کھلا رہے گا۔

مزید خبریں :