شہر شہر
22 اپریل ، 2017

کوئٹہ کے نواح اور پنجگور میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں

کوئٹہ کے نواح اور پنجگور میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ اور پنجگور میں دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 3 کیمپ مسمار کردی گئے،کارروائی کے دوران 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے 3کلو بارود ،ڈیٹو نیٹرز، مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مشتبہ افراد کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز اور سیکڑوں راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے ، کارروائیاں ایف سی اور حساس اداروں نےکیں۔

 

مزید خبریں :