انٹرٹینمنٹ
22 اپریل ، 2017

دہشت سے بھرپور فلم ’کلٹ آف چکی‘کانیا ٹریلر

دہشت سے بھرپور فلم ’کلٹ آف چکی‘کانیا ٹریلر

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم ’کلٹ آف چکی‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان مینسینی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1988ء میں ریلیز ہونے والی فلم چائلڈز پلے کا ساتواں حصہ ہے جس میں ایک بار پھر ایک پراسرار گڈا خوف پھیلاتا دکھائی دے گا۔

فلم کی کاسٹ میں بریڈ ڈورف، فیونا بریڈ، ایلکس ونسینٹ اور جینیفر ٹلی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :