شہر شہر
22 اپریل ، 2017

مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کم

مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کم ہوگئی، تیزہوائیں چلنے سے بجلی کا نظام متاثر ہوا تو کہیں درخت اکھڑ گئے۔

سندھ کے شہروں موسم گرم ہے ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں بارش، ژالہ باری، برف باری اور تیزہوائیں چل رہی ہیں، بارش ہوئی تو موسم کا مزاج بھی بدلا۔

گرمی کی شدت میں کمی ہوئی، موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،کئی مقامات پر بجلی غائب ہوگئی،آندھی نے سائن بورڈ اور درخت گرادئیے۔

درخت، کچے مکانات کی چھت اور دیوار گرنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ملک کے بالائی شہروں اور آزاد کشمیر کے شہروں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بلوچستان میں بارکھان اور خاران میں بھی شام ڈھلتے ہی گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔

دوسری جانب سندھ کے شہروں مختلف شہروں میں آگ برسا رہا ہے، لو نے شہریوں کو نڈھال کر دیا، بے نظیر آباد کا درجہ حرارت 44 اورسکھر کادرجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :