شہر شہر
22 اپریل ، 2017

فیصل آباد :وزیراعظم کے حق میں ریلی،کارکن لڑ پڑے

فیصل آباد :وزیراعظم کے حق میں ریلی،کارکن لڑ پڑے

فیصل آباد میں وزیراعظم نواز شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی، تاہم کارکنوں کے درمیان لڑائی سے ریلی میں بے نظمی پیدا ہو گئی۔

کشیدگی بڑھنے سے پہلے عابد شیر علی نے ٹرک سے چھلانگ لگائی اور لڑنے والے ایک کارکن کو ساتھ لے کر نکل گئے۔

وزیراعظم کے حق میں ریلی وزیر مملکت عابد شیر علی کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی چوک گھنٹہ گھر پہنچی تو آتش بازی کی گئی۔

کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے وزیر اعظم کے حق میں نعرے لگاتے رہے، لیکن اس دوران لیگی کارکنوں کے دو گروپ آپس میں لڑپڑے، جنہوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش کر دی۔

کشیدہ صورت حال دیکھتے ہوئے ٹرک پر سوار عابد شیر علی نے چھلانگ لگادی اور لڑنے والے کارکنوں میں سے ایک کارکن کو ساتھ لے کر روانہ ہوگئے، عابد شیر علی کے جاتے ہی ریلی ختم کر دی گئی۔

مزید خبریں :