کھیل
23 اپریل ، 2017

دوسرا روز، ویسٹ انڈیز کے 9 وکٹوں پر 278 رنز

دوسرا روز، ویسٹ انڈیز کے 9 وکٹوں پر 278 رنز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا ۔ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 278رنز بنا لیے ۔ محمد عامر نے شاندار بولنگ کی اور 5 وکٹیں لے اڑے ۔

جمیکا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث کھیل چار گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور جلد ختم کر دیا گیا ، تاہم آج ٹیسٹ میچ مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے پہلےشروع ہوگا۔

ویسٹ انڈیزنے دوسرے دن کھیل شروع کیا اور پہلی اننگز کو 244رنز سے آگے بڑھایا ۔ میچ کے آغاز میں ہی عامر کو دو کامیابیاں ملیں۔

دیوندر بشو 28 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ الزاری جوزف کوئی رن بنائےبغیر عامر کی گیند پر بو لڈ ہوگئے ،اس طرح محمد عامر کی 5 وکٹیں ہو گئیں ،یاسرشاہ نے2وکٹیں حاصل کیں۔

محمد عباس اور وہاب ریاض کی ایک، ایک وکٹ ہے جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے کیریئر کی دوسری ہی گیند پر وکٹ لی۔

مزید خبریں :